لاہور (ویب ڈیسک ) ملزم عابد چھٹی مرتبہ فرار ہونے میں کامیاب ہوا، ملزم بھیس بدل چکا تھا پہچان کرنا مشکل تھا، تاندلیانوالیہ میں سسرال سے فرار ہونے کے بعد بھیس بدل کر والد کے گھر میں آ کر چھپ گیا، پولیس کے ایک مخبر نے عابد کی ریکی کی اور خاموشی سے
پولیس کا اطلاع دے کر ملزم کی گرفتاری یقینی بنائی۔ تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ سانحہ گجر پورہ کا مرکزی ملزم عابد علی چھٹی مرتبہ فرار ہونے میں کامیاب رہا تھا، تاہم پھر پولیس کے ایک مخبر کی وجہ سے ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم عابد علی تاندلیانوالیہ میں واقع اپنے سسرال میں 2 دن سے مقیم تھا۔ پولیس کی جانب سے چھاپہ مارنے کے بعد ملزم سسرال سے بھی فرار ہوگیا اور پھر بھیس بدل کر مانگا منڈی میں واقع اپنے والد کے گھر میں آ کر چھپ گیا۔بھیس بدلنے کی وجہ سے ملزم کی پہچان مشکل ہوگئی تھی، تاہم پولیس کے ایک مخبر نے ملزم کو دیکھ لیا اور پھر اس کی باقاعدہ ریکی کی۔مخبر نے ملزم کی شناخت کا یقین ہو جانے پر خاموشی سے پولیس کا اطلاع دی اور پھر عابد ملہی گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا جائے گا اور کل ہی اسے ریمانڈ کیلئے عدالت میں بھی پیش کیا جائے گا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ سانحہ گجر پورہ کے مرکزی ملزم عابد ملہی کی گرفتاری کیلئے پولیس نے 1 ماہ کی مسلسل کوششوں کے بعد کامیابی حاصل کی۔ سی آئی اے پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا۔مزید بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران ملزم 5 مرتبہ مختلف مقامات پر پولیس کے چھاپہ مارنے پر فرار ہونے میں کامیاب رہا تھا۔ تاہم اس مرتبہ خفیہ اداروں اور پولیس کی جانب سے باقاعدہ ریکی کرنے اور موثر حکمت عملی کے تحت ملزم کو ٹریس کیا گیا اور پھر پیر کے روز چھاپہ مار کر ملزم عابد کو گرفتار کر لیا۔