ایک ماہ میں دوسرا بڑا صدمہ : شگفتہ اعجاز کے گھر سے پھر انتقال کی خبر آگئی
لاہور (نیوز ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے والدہ کے بعد اب اپنی بہن کو بھی کھو دیا ۔گزشتہ ایک ماہ کے اندر دو بڑے صدموں سے دوچار ہونے والی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی بہن کی یادگار تصویر شیئر کی۔شگفتہ اعجاز نے تصویر کے کیپشن میں بتایا کہ شدید علالت کے بعد اُن کی بہن انتقال کرگئی ہیں ۔ اداکارہ نے اپنی بہن کی مغفرت کے لیے دُعا کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں خود کو تمہارے بغیر بالکل تنہا محسوس کر رہی ہوں ۔‘اُن کی اس دُکھ بھری پوسٹ پر شوبز ستاروں کی جانب سے اداکارہ اور اُن کے اہلخانہ کے صبر و جمیل اور بہن کی مغفرت کے لیے تبصرے کیے جارہے ہیں ۔ خیال رہے کہ ایک ہفتہ قبل شگفتہ اعجاز نے اپنی دورانِ پرواز سیلفی شیئر کی تھی۔شگفتہ اعجاز نے بتایا تھا کہ وہ اپنی بہن کے پاس عمان جارہی ہیں ۔