اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جب انسان کے سر پر عشق کا جن سوار ہو تو پھر کچھ بھی دکھائی نہیں دیتا۔ ایسا ہی
اب ایک واقعہ سامنے آیا ہے جس کے بارے میں جان کر انتہائی افسوس ہوتا ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع گوڈا میں پریتی دیوی کی کچھ عرصہ پہلے شادی ہوئی۔
اس کا شوہر ریاست پنجاب میں محنت مزدوری کرتا ہے جبکہ وہ اپنے 10 سالہ بھانجے مکیش اور سسر کے ساتھ گھر پر ہی تھی۔ اسی دوران اس کا گاؤں کے نوجوان این کے کاپری سے معاشقہ شروع ہوگیا۔ دس سالہ مکیش نے ممانی کو کئی بار آشنا کے ساتھ غلط حالت میں دیکھا تھا جس کے بعد اس نے اپنے نانا کو اس کی اطلاع دے دی۔ جس کے بعد سسر اور بہو میں تنازعہ پیدا ہوا اور معاملہ مقامی پولیس تک پہنچ گیا تاہم پولیس نے دونوں کو سمجھا کر بھیج دیا۔ گزشتہ ہفتے ایک بار پھر مکیش نے ممانی کو آشنا کے ساتھ انتہائی غلط حالت میں دیکھ لیا ، اس سے پہلے کہ گھر میں کوئی ہنگامہ برپا ہوتا ، ممانی نے آشنا کے ساتھ مل کر اس کا گلہ دبا کر اسے ختم کردیا اور کنویں میں پھینک دیا۔ کئی روز تک نہ ملنے والے بچے کی تلاش جاری رہی تاہم پولیس نے پریتی دیوی اور آشنا کو پکڑ میں لے کر سختی سے پوچھ گچھ کی تو انہوں نے سچ اگل دیا جس کے بعد اس کی ل اش کنویں سے نکالی گئی اور اسے پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے ۔