in

ایک 22سالہ لڑکی کو 14 سال سے کھانسی تھی جب سرجری کی گئی تو پھیھڑوں سے کیا نکلا دیکھ کر ڈاکٹر بھی پریشان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایک 22 سالہ چینی خاتون پچھلے 14 سالوں سے مسلسل کھانسی کی تکلیف میں مبتلا تھیں۔ اس سے پہلے انہوں نے کئی بار ہسپتالوں کے چکر لگائے لیکن کوئی بھی  مسلسل کھانسی کا سبب نہ جان سکا۔ خاتون اپنے علاج کی کوشش کراتی رہیں ۔ کئی بار ڈاکٹروں نے انہیں

غلط تشخیص کی۔ وہ اس وقت حیران رہ گئیں جب انہیں معلوم ہوا کہ اس کھانسی کا سبب 14 سال پہلے  پھیپھڑے میں پھنسنے والا مرغی کی ہڈی کا ایک ٹکڑا تھا۔یہ ٹکڑا اُن کے پھیپھڑوں میں اس وقت پھنسا تھا جب اُن کی عمر 7 یا 8 سال تھی۔ ایک بار ڈاکٹروں نے انہیں سانس کی نالیوں کا پھیلاؤ تشخیص کیا۔کئی سال تک وہ اینٹی بائیوٹک لے کر علاج کرتی رہیں لیکن سب بے سود رہا۔اس کا اصل مرض بھی اتفاق سے ہی سامنے آیا ہے۔ وہ ہائپرہائیڈروسس کے لیے سرجری کرانا چاہتی تھیں۔ سرجری سے پہلے ڈاکٹروں نے اُن کے چند ٹیسٹ لکھ دئیے، جس کا مقصد یہ دیکھنا تھا کہ  وہ سرجری کے لیے صحت مند ہیں یا نہیں۔ جب خاتون کی سانس کی بیماری کا معاملہ سامنے آیا تو  شعبہ  کارڈ یو تھوراسک سرجری کے سربراہ وانگ جییونگ نے خاتون کا سی  ٹی سکین کرانے کا کہا۔ سی ٹی سکین سے معلوم ہوا کہ خاتون کے  دائیں پھیپھڑے میں کوئی بیرونی  شے ہے۔ اس پر سرجن یانگ منگ  نے اس بیرونی شے کی شناخت کے لیے برونکوسکوپی کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے  ایک پتلی نالی کو کیمرے  اور لائٹ کے ساتھ خاتون کے گلے میں ڈالا اور پھیپھڑے تک پہنچا دیا۔ آدھے گھنٹے میں  انہوں نے اسے برونکوسکوپ سے باہر نکال دیا۔باہر نکلنے پر معلوم ہوا کہ یہ مرغی کی ہڈی کا ایک ٹکڑا تھا، اس کا سائز دو سینٹی میٹر تھا۔ خاتون بھی اس ٹکڑے کو دیکھ کر حیران رہ گئی۔ انہیں یاد ہی نہیں کہ یہ کس طرح ان کے پھیپھڑے تک پہنچا تھا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ حادثاتی طور پر اُن کے پھیپھڑے میں چلا گیا ہوگا۔

Share

Written by Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

یا اللہ رحم۔۔۔ایسی پیشگوئی کہ کانوں پر یقن کرنا مشکل

عیدالفطر کل ہوگی ، اعلان کر دیا گیا