in

باراتیوں کو بھی سونے میں تول دیاپھر کہتے ہم غریب ملک ہیں پاکستان کی تاریخ کی سب سے مہنگی شادی

لاہور(ویب ڈیسک) ماسٹرٹائلز کے مالک کی صاحبزادی اور جلال اینڈ سنز کے مالک کے صاحبزادے کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے جسے انٹرنیٹ صارفین پاکستان کی مہنگی ترین شادی قرار دے رہے ہیں۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق اس شادی میں مٹھائیاں 24قیراط

سونے کے ورق میں مہمانوں کو پیش کی گئی اور بیرون ممالک سے ڈانسرز منگوائی گئی تھیں۔ مہمانوں میں فردوس عاشق اعوان، راحت فتح علی خان، عاطف اسلم اور ابرار الحق سمیت کئی شخصیات بھی شامل تھیں۔ دولہا دلہن کا نکاح مولانا طارق جمیل نے پڑھایا۔ رپورٹ کے مطابق اس شادی میں مہندی سے لے کر ولیمے تک ہر تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئیں۔ کچھ لوگوں نے انٹرنیٹ پر ان کی تعریف کی مگر کچھ لوگوں نے اس قدر فضول خرچی پر تاسف کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ یہی رقم کسی اچھے کام پر خرچ کر دینی چاہیے تھی۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

صحت ،کپڑے یا جوتے؟پاکستانیوں کے لیے سب سے اہم کیا ہے؟ ادارہ شماریات کی حیرت انگیزرپورٹ سامنے آ گئی

ڈیل طے!!! آصف زرداری نے کتنی لوٹی ہوئی رقم واپس کر دی؟ سینئر صحافی آفتاب اقبال نے سب سے بڑی خبر بریک کر دی