in

بارشیں برسانےوالا سسٹم کی پاکستان میں انٹری۔۔کب سے طوفانی بارشیں برسنے والی ہیں ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد(ویب نیوز)محکمہ موسمیات نے آئندہ ماہ دسمبر میں لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے . محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے کا سسٹم دسمبر کے پہلے ہفتے پنجاب میں داخل ہوگا۔جس کے باعث لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارشیں متوقع ہیں. ان بارشوں کی وجہ سے

شہر کا درجہ حرارت میں کمی واقع ہوگی جبکہ گزشتہ روز شہر میں ٹھنڈی ہوائوں کے ساتھ ساتھ دھوپ نکلنے سے موسم خوشگوار رہا اور شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس 330 کی شرح پر پہنچ گیا۔ دوسری جانب پنجاب حکومت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔نجی ٹی وی جیونیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گزشتہ روز شریف برادران کی والدہ بیگم شمیم اختر کے انتقال کے باعث اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی منظوری دی تھی جس کا نوٹیفکیشن آج جاری کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی 5 روز کے لیے پیرول پر رہائی کی منظوری دی گئی ہے۔محکمہ داخلہ کا کہناہے کہ آج دوپہر اڑھائی بجے سے یکم دسمبر دوپہر 2 بجے تک پیرول پر رہائی کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی جیل خانہ جات کی جانب سے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی رہائی کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں جس پر کارروائی کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔ واضح
رہے کہ چند روز قبل شریف برادران کی والدہ بیگم شمیم اختر لندن میں انتقال کر گئیں جن کی میت جلد پاکستان پہنچنے کا امکان ہے اور ان کی نمازہ جنازہ ہفتے کے روز لاہور جاتی امرا میں ادا کی جائیگی۔

Share

Written by Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بریکنگ نیوز: بجلی کی فی یونٹ قیمتوں کے حوالے سے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

عوام کے لئے بڑی خوشخبری۔۔مہنگائی کم ہوگئی۔کیا کیا سستا ہو گیا؟بڑی خبر