in

بارشیں برسانے والا ایک سسٹم پاکستان میں داخل محکمہ موسمیات نے آنیوالے دنوں سے متعلق خبردار کردیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک آن لائن) خشک سردی کے ستائے عوام کے خوشی کی ایک اچھی سی خبر آ گئی ہے جس سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والا شمال مغرب ہواؤں کا ایک سسٹم پاکستان میں داخل

ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والا شمال مغرب ہوائوں کا ایک سسٹم لاہور سمیت پنجاب بھر میں داخل ہوگیا ہے۔اس سسٹم کے باعث دسمبر کے اختتام اور جنوری کے آغاز میں بارشوں کا امکان ہے۔ جس سے لاہور میں بارشوں اور بالائی علاقوں میں برف پڑنے سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔ محکمہ موسمیات نے دعویٰ کیاہے کہ رواں ماہ اور آنے والے دنوں میں پڑنے والی سردی سے سردی کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ جائیں گے اور ان دنوں میں شہر کا درجہ حرارت 1 تک جانے کا امکان ہے۔  دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ غریب آدمی کو اپنا گھر بنانے کے لیے کمرشل بینک قرضے فراہم کر رہے ہیں جو خوش آئند ہے۔وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ، تعمیرات و ڈیویلپمنٹ کا ہفتہ وار اجلاس ہوا جس میں کمرشل بنکوں کے سربراہان خصوصی طور پر مد عوکئے گئے، نیشنل بنک،حبیب بنک، یونائیٹڈ بنک، مسلم کمرشل بنک، الائیڈ بنک، بنک الحبیب، عسکری بنک، میزان بنک، فیصل بنک، جے ایس بنک اور بنک آف پنجاب، دبئی اسلامک بنک،سونیری بنک، بنک الاسلامی،حبیب میٹرو بنک، البرکا بنک، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ، فرسٹ ویمن بنک اور بنک آف خیبر کے سربراہان شریک تھے۔

Share

Written by Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی میں معاملات طے۔۔۔ مولانا فضل الرحمن کو گرفتار کرنے کا فیصلہ ہو گیا

کریم گاڑی ‘‘ اب آپ صر ف منزل پر ہی نہیں پہنچائے گی بلکہ ساتھ ساتھ