in

بارشیں برسانے والا نیا سسٹم پاکستان میں داخل مسلسل کتنے دن بارشیں ہونگی؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا

بارشیں برسانے والا نیا سسٹم پاکستان میں داخل مسلسل کتنے دن بارشیں ہونگی؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) گرمی کے ستائے ہوئے عوام کے لئے ایک شاندار خوش خبری آ گئی ہے مغرب کی جانب سے کم ہواؤں کے بادلوں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہو گیا ہے ۔ محکمہ موسمیات  کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بارشوں اور تیز ہواؤں کا سلسلہ تین روز تک جاری رہے گا ، بارشوں سے درجہ حرارت میں دس ڈگری تک کمی ہونے کا امکان ہے ۔آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی و جنوبی اضلاع میں شدید گرم اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا، جنوبی پنجاب، خطہ پوٹھو ہار، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ مزید برآں شدید گرمی کے باعث ملک کے میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں و آندھی چلنے کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ، جنوبی پنجاب اور وسطی و جنوبی بلوچستان میں شدید گرم رہا ہے تاہم کشمیر اور بالائی پنجاب میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کیا اب یہ تباہی بھی پوری دنیا میں پھیل جائے گی؟ ناقابل یقین خبر آگئی

65سالہ خاتون نے14ماہ میں 8لڑکیوں کو جنم دے دیا۔۔یہ سب کیسے ہوا۔۔؟ایسی خبر جس نے بڑے بڑوں کو چکرا کر رکھ دیا