بالآخر وہ خبر آ گئی جس کا سب کو انتظار تھا، وفاقی وزیرتعلیم کی جانب سے شاندار اعلان، طلبہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ رحمت اللعالمین اسکالرشپ ملک بھر کے طلبا کیلئے ہوگی اور 36 ہزار اسکالرشپس اس تعلیمی سال میں دی جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے رحمت اللعالمین اسکالرشپ پروگرام کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ رحمت اللعالمین اسکالرشپ ملک بھر کے طلبا کیلئے ہوگی، حضورﷺ کے ذریعے سمجھا گیا اصل طاقت علم ہے۔شفقت محمود کا کہنا تھا کہ رسولﷺ نے حصول علم کو فرض قرار دیا اور خواتین کو تعلیم کے عمل میں شامل کیا، ریاست مدینہ میں بھی تعلیم کو ترجیح دی گئی تھی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آزاد کشمیر، جی بی کے طلبا بھی اس اسکالرشپ سے مستفید ہوں گے ، اس اسکالرشپ پر 5سال میں 28ارب روپے خرچ کریں گے اور 36ہزار اسکالرشپس اس تعلیمی سال میں دی جائیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ پروگرام کو ملک کی 129 پبلک سیکٹر یونیورسٹیز میں نافذ کیا جائے گا، پنجاب کی طرف سے 14ہزار انٹرمیڈیٹ اسکالر شپ اور 891 انڈر گریجوئیٹ اسکالرشپ دی جائیں گی۔ وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ پنجاب اس پروگرام کیلئے ایک ارب روپے خرچ کرے گا جبکہ خیبر پختونخواہ میں 4ہزار انڈر گریجوئیٹ اور 655انٹر میڈیٹ اسکالرزشپ دی جائیں گی۔