بالی ووڈ انڈسٹری سوگ میں ڈوب گئی، 285فلموں میں کام کرنیوالے سینئر ترین اداکار کا اچانک انتقال ہو گیا
بھارتی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار رمیش د۔ یو 93 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں، انہوں نے ممبئی کے کوکیلا بین امبانی ہسپتال
میں زندگی کی آخری سانسیں لیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق رمیش د۔یو کے بیٹے اجینکیا نے اپنے والد کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد عارضہ قلب میں مبتلا تھے اور ان کی بائی پاس سرجری بھی
ہوئی تھی۔ ہم انہیں آج ہسپتال لے کر گئے لیکن دل کا دورہ ان کے لیے جان لیوا ثابت ہوا اور وہ جانبر نہ ہوسکے۔ اداکار کی آخری
رسومات کل ادا کی جائیں گی۔رمیش د۔یو کی موت پر اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اور ارمیلا ماٹونڈکر سمیت متعدد فنکاروں نے غم کا اظہار
کیا ہے ۔واضح رہے کہ اداکار رمیش د۔ یو اپنے طویل کیریئر میں 285 سے زائد ہندی، 190 مراٹھی اور 30 مراٹھی ڈراموں میں کام کرچکے تھے۔ ان کی فلموں میں ’’آنند‘‘، ’’آپ کی قسم‘‘، ’’میرے اپنے‘‘، ’’مسٹر انڈیا‘‘،’’کھلونا‘‘ اور ’’ہلچل‘‘وغیرہ شامل ہیں۔ بھارتی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار رمیش د ۔یو 93 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں، انہوں نے ممبئی کے کوکیلا بین امبانی ہسپتال میں زندگی کی آخری سانسیں لیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق رمیش دیو کے بیٹے اجینکیا نے اپنے والد کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد عارضہ قلب میں مبتلا تھے اور ان کی بائی پاس سرجری بھی ہوئی تھی۔ ہم انہیں آج ہسپتال لے کر گئے لیکن دل کا دورہ ان کے لیے جان لیوا ثابت ہوا اور وہ جانبر نہ ہوسکے۔