اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بالی وڈ میگا سٹار امیتابھ بچن کے گم ہوجانے کی
خبرپاکستان اور بھارت میں جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی ۔۔ بالی وڈ کے
میگا اسٹار امیتابھ بچن نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ وہ 2 سال کی عمر میں
ریلوے اسٹیشن پر گُم ہوگئے تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن نے حال ہی میں معروف بھارتی شو کون بنےگا کروڑ پتی (کے بی سی) میں
انکشاف کیا ہے کہ بچپن میں وہ 2 سال کی عمر میں ریلوے اسٹیشن پر گم ہوگئے تھے۔ امیتابھ بچن کاکہنا تھا کہ وہ اپنے والدین کے ہمراہ ریلوے اسٹیشن پر موجود تھے اور اچانک انکے والدین کو احساس ہوا کہ امیتابھ لاپتہ ہیں، ان کے والدین نے آس پا س دیکھا مگر وہ وہاں نہیں تھے۔ امیتابھ بچن نے کہا کہ والدین کافی
پریشان ہوگئے تھے کہ اچانک اسٹیشن پر موجود ایک آدمی نے میرے والدین کو بتایا کہ ایک چھوٹا سا بچہ پل پر ٹانگیں لٹکائے بیٹھا ٹرین کو دیکھ رہا ہے کیا وہ آپ کا بچہ ہے ؟ اداکار نے کہا کہ میرے والدین بھاگتے ہوئے پل کی طرف گئے اور مجھے اُٹھالیا۔ واضح رہے کہ بالی وڈ کے سپر اسٹار نے گزشتہ روز اپنی 79 ویں سالگرہ منائی ہے۔