اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کا باعث بنتا ہے کیونکہ جب بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے تو پھر ہر چیز ہی خود بخود ہی مہنگی ہو جاتی ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کے لئے اب تک بجلی کی قیمتوں میں کمی نہیں کر سکی تھی لیکن اب بڑی
خوش خبری آ گئی ہے۔ اس پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے وزیر اعظم عمران خاں کے ویژن کے مطابق عوام کو ریلیف فراہم کرنا شروع کر دیا ہے اور بجلی کی سبسڈی کی مد میں حکومت میں آنے کے بعد سے اب تک 206 ارب کا ریلیف فراہم کیا ہے موجودہ سردیوں کے موسم میں نومبر سے فروری تک بجلی کے اضافی یونٹس کے استعمال پر 11 روپے 97 پیسے رعائتی پیکج دے چکی ہے جس سے شعبہ زندگی کے تمام کاروباری طبقے کو ریلیف ملا ہے اور مہنگائی میں بھی کمی ہو ئی ہے کسانوں کے لئے بھی اچھی خبر آئی ہے اور 300 یونٹ استعمال کرنے والے زرعی صارفین کو بھی ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے اُنہوں نے یہ بات سیکرٹری توانائی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کی اُنہوں نے کہا کہ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ عام آدمی کا معیار زندگی بلند ہو عام آدمی سے مہنگائی کا بوجھ کم کیا جائے تاکہ غریب لوگ بھی خوشحالی کی زندگی گزار سکیں وفاقی وزیر عمر ایوب نے کہا کہ مختلف ذرائع سے 2025 تک 8 ہزار میگا واٹ اضافی بجلی سسٹم میں شامل کرنے کا منصوبہ ہے جس کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا ۔