in

بختاور بھٹو کی شادی جنوری میں ہی کیوں رکھی گئی؟ وجہ سامنے آگئی

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تاریخ اور تقریبات کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ بختاور بھٹو کی شادی رواں ماہ یعنی جنوری کے اواخر میں رکھنے کی وجہ ان کا

یومِ پیدائش ہے ۔ بختاور بھٹو کا یومِ پیدائش 25 جنوری ہے جبکہ شادی کی تقریبات کا آغاز بھی 24 جنوری سے ہوگا۔ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق بلاول ہاؤس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی و چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری کی شادی کے سلسلے میں 24 جنوری کو محفل میلاد منعقد ہو گی، مہندی کی سادہ تقریب 27 جنوری کو ہو گی۔ یاد رہے کہ بختاور بھٹو زرداری نے گزشتہ برس 27 نومبر کو پاکستانی نژاد دبئی کے کاروباری شخص محمود چوہدری سے منگنی کی تھی۔ منگنی کی تقریب بلاول ہاؤس کراچی میں منعقد ہوئی تھی، جس میں دونوں خاندانوں کے قریبی افراد اور انتہائی اہم شخصیات نے شرکت کی تھی۔ اپنے خاندان میں چند دہائیوں بعد آنے والے خوشی کے پہلے موقع کی تقریب میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور بختاور بھٹو کے بھائی بلاول بھٹو زرداری نے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث شرکت نہیں کی تھی۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تمہارا شوہر اگر مر گیا تو کیا ہوا ہم ہیں نا سعودی شہری نے پوری دنیا کو حیران کردیا

100 تا 300 یونٹس والے صارف کو اب اتنا بل دینا پڑے گا،پاور ڈویژن کے ہوشربا اعدادو شمار