کراچی (ویب ڈیسک آن لائن) تمغۂ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ انہیں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے شادی کرنے میں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں مہوش حیات نے اپنے ہونے والے شوہر کے حوالے سے تفصیلی طور پر
اپنی پسند بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے مردانہ وجاہت والے ایسے مرد پسند ہیں جن کا قد بھی لمبا ہو اور وہ بااخلاق بھی ہوں۔ اداکارہ کے جواب پر میزبان نے انہیں بتایا کہ ان کی نظر میں بلکل ایسا ہی ایک مرد ہے جو بہت مقبول اور اثر رسوخ والے بھی ہیں اور وہ پہلی بار رکن اسمبلی بھی بنے ہیں۔جس پر مہوش حیات نے کہا کہ کہیں میزبان بلاول بھٹو زرداری کی بات تو نہیں کر رہی ہیں؟ جس پر میزبان نے کہا کہ اگرچہ ان کا اشارہ بلاول کی جانب نہیں تھا لیکن اگر ایسے مرد بلاول بھٹو زرداری ہیں تو اس پر مہوش حیات کو کیا پریشانی ہے؟جس پر مہوش حیات نے مسکراتے ہوئے کہا کہ انہیں بلاول سے کوئی مسئلہ نہیں بلکہ انہوں نے بلاول کو اچھی شخصیت والا بھی قرار دیا۔مہوش حیات کے جواب پر میزبان نے اداکارہ سے پوچھا کہ اگر وہ ان کی شادی کی بات بلاول بھٹو زرداری سے چلائیں تو انہیں تو کوئی اعتراض تو نہیں ہوگا؟جس پر مہوش حیات نے مسکراتے ہوئے کہا کہ انہیں کیا اعتراض ہوسکتا ہے؟ایک سوال کہ آپ ابھی تک اکیلی کیوں ہیں؟ کا جواب دیتے ہوئے مہوش حیات نے بتایا کہ انہیں آج تک کوئی محبت کرنے والا مرد نہیں ملا، اداکارہ نے کہا کہ شاید اس کا سبب یہ ہو کہ انہوں نے پیار کیلئے وقت ہی نہ نکالا ہو اور وہ کریئر بنانے میں مصروف رہی ہوں۔اداکارہ نے بتایا کہ میں نے پیار اور دل کے معاملے کو انتہائی رازدارانہ رکھا ہوا ہے، شاید آگے چل کر کوئی ایسا شخص میری زندگی میں آئے جو دل کے تالے کو کھول کر مجھ سے محبت کرے اور میں بھی اس کی محبت میں ڈوب جاؤں۔