in

بریکنگ نیوز:نواز شریف کی لندن سے سعودی عرب منتقل ہونے کی کوششیں ، سعودی حکومت نے دو ٹوک اعلان کر دیا

لاہور (نیوز ڈیسک) سینئر صحافی کے مطابق نواز شریف نے لندن سے سعودی عرب منتقل ہونے کی کوشش کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار صابر شاکر کی جانب سے لندن میں مقیم سابق وزیراعظم نواز شریف کے حوالے سے بڑا دعویٰ کیا گیا ہے۔

صابر شاکر کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے ایک مرتبہ پھر سعودی عرب میں مقیم ہونے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔قائد ن لیگ لندن سے سعودی عرب منتقل ہونے چاہتے ہیں۔ اس حوالے سے ان کی جانب سے سعودی قیادت سے اجازت کیلئے باقاعدہ درخواست بھی کی گئی۔ صابر شاکر کا کہنا ہے کہ قائد ن لیگ کی درخواست پر سعودی قیادت نے صاف انکار کر دیا ہے۔ جبکہ سعودی قیادت نے درخواست کے حوالے سے پاکستانی قیادت کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔صابر شاکر کے مطابق نواز شریف کا پیغام موصول ہونے پر سعودی قیادت نے واضح کیا کہ مشرف کے دور میں 2 ممالک کے درمیان باقاعدہ معاہدے کی بدولت قائد ن لیگ کو سعودی عرب میں پناہ دی گئی تھی، تاہم اب ایسا کوئی معاملہ نہیں ہے۔ریاست پاکستان کی مرضی کے بنا نواز شریف کو پناہ دینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ یہاں واضح رہے کہ سابق وزیراعظم و قائد ن لیگ نواز شریف کئی ماہ سے لندن میں مقیم ہیں۔ نواز شریف عدالت سے سزا سنائے جانے کے بعد قید کاٹ رہے تھے، تاہم دوران قید ان کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے انہیں ضمانت پر رہائی دے کر علاج کیلئے بیرون ملک سفر کی اجازت دی گئی۔ عدالت نے نواز شریف کو صرف علاج کے غرض سے لندن جانے کی اجازت دی، تاہم ان کی جانب سے کئی ماہ سے لندن میں مقیم ہونے کے باوجود علاج نہیں کروایا گیا۔ عدالت نے نواز شریف کو مخصوص مدت کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی، تاہم وہ مدت ختم ہونے کے بعد اب قائد ن لیگ ملک واپس آنے کیلئے راضی نہیں ہیں۔

Share

Written by Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بریکنگ نیوز: پنجاب بھر میں ایک دفعہ پھر مکمل لاک ڈاؤن ہونے کے قریب ، تہلکہ خیز تفصیلات

عمرہ کا مکمل پیکیج 50ہزار روپے تک سستا ۔۔۔ سعودی حکومت نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی