اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سرمایہ کاری بورڈ کے مطابق 2020-21 کے مالی سال کے پہلے دو ماہ میں گزشتہ سال کی نسبت براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ بورڈ کے ذرائع کے مطابق کورڈ 14 کے بعد پاکستان کی معیشت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور دنیا کے
بڑے بڑے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں ۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق ملک میں کورونا ایس او پیز کو نظر انداز کرنے کے باعث کورونا وائرس کے کیسز اور اموات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے، جس پر شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے کہ کہیں یہ مہلک وائرس کی ملک میں دوسری لہر تو نہیں؟منگل کو مہلک وائرس مزید 10؍ زندگیاں نگل گیا، جبکہ 582؍ نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔ آج ہونے والی اموات میں سے مریضوں کا تعلق صوبہ سندھ ہے جبکہ سندھ میں 194 نئے کیس بھی سامنے آئے ، ملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 7303؍ ہوگئی ہے جس میں سے 570؍ کی حالت تشویشناک ہے، اب تک کورونا کے 293159؍ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 36155 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 582 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 10؍ افراد انتقال کرگئے۔پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 3 لاکھ 6 ہزار 886 ہو گئی ہے اور اموات 6424 تک جا پہنچی ہیں۔ سرکاری پورٹل کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 290 مریض کورونا سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔