لاہور(نیوز ڈیسک)وفاقی وزرا نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام نے مسلم لیگ ن کا فوج مخالف بیانیہ مسترد کرتے ہوئے اُن کا صفایا کردیا۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان کے اب تک آنے والے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف 6 نشستوں کے ساتھ پہلے جبکہ پی
پی 3 کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔گلگت بلتستان کے عوام نے ن لیگ کا فوج مخالف بیانیہ رد کر دیا ہے، موجودہ الیکشن میں پی ٹی آئی سب سے آگے ہے جبکہ سابق دور میں گلگت بلتستان پر حکمرانی کرنے والی ن لیگ کا صفایا ہوگیا ہے ، گلگت بلتستان کے ووٹرز نے ن لیگ کے بیانیے کو لفٹ نہیں کرائی ۔ گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کی کامیابی پر وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کا پی ڈی ایم رہنماؤں کیلئے ایک جملہ ، ریجیکٹڈ ۔ معاون خصوصی وزیراعظم بابر اعوان نے بھی گلگت بلتستان الیکشن پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پانچ سال جی بی میں حکمرانی کےبعد باپ ، بیٹی کی مودی بیانیے کے ساتھ انٹری ہوئی، عوام نے ووٹ کو عزت دے دی ، پاک سرزمین اور پاک فوج کےخلاف لابی بری طرح سےپٹ گئی۔صوبائی وزیر خوراک پنجاب علیم خان نے اپنے بیان میں کہا کہ جی بی کے عوام نے وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کا اظہار کر دیا ، ثابت ہوگیا کہ پی ٹی آئی ملک کی بڑی اور مقبول پارٹی ہے، جی بی الیکشن میں کامیابی پر وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد پیش
کرتا ہوں ۔ علیم خان نے کہا کہ جی بی کے عوام نے سیاسی فہم اور باشعور ہونے کا عملی ثبوت دیا ہے ، اب گلگت بلتستان میں بھی ترقی و خوشحالی کے نئےدور کا آغاز ہوگا ، تمام بیانیے دم توڑ گئے ، ترقی وخوشحالی کو کامیابی ملی ، تاریخی کامیابی پر علی امین گنڈاپور ، مراد سعید بھی مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے بھی جی بی الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدواروں کی کامیابی پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور عمران خان جبکہ مریم ، میاں مفرور، ملک دشمنی کا بیانیہ ۔ ریجیکٹڈ ۔ معاون خصوصی زلفی بخاری نے بھی گلگت انتخابات کے نتائج پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج ووٹ کو عزت مل گئی ، بلاول کو لاڑکانہ کا راستہ اور پی ڈی ایم کو سبق مل گیا ، کپتان کی زبردست سپورٹ پر گلگت بلتستان کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ زلفی بخاری نے کہا کہ بڑی کامیابی کے پیچھے پی ٹی آئی اسکواڈ کی زبردست حکمت عملی رہی ، علی امین ، مرادسعید ، سیف اللہ نیازی سمیت پوری ٹیم نے زبردست کام کیا