in

بچنے کے تمام راستے بند ۔۔۔ شہباز شریف خاندان کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے والے یاسر مشتاق کا تہلکہ خیز بیان سامنے آگیا

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد شہباز شریف خاندان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے والے یاسر مشتاق کا بیان منظر عام پر آگیا۔شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں وعدہ معاف گواہ یاسر مشتاق نے عدالت میں اپنا جواب جمع کرادیا۔بیان میں کہا گیا ہے

کہ2014 میں شریف خاندان کے چیف فنانشل آفیسر (سی ایف او) محمد عثمان نے شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز کے 60 کروڑ روپے وائٹ کرانے کے لیے رابطہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پرانے کاروباری تعلقات کی وجہ سےہم نے کمپنی کا اکاؤنٹ استعمال کرنے کی اجازت دے دی اور 2014 میں بیرون ملک سے 21 کروڑ سے زائد رقم کمپنی اکاؤنٹ میں آئی۔یاسر مشتاق کے مطابق سرکلر روڈ پر ایک بینک میں اکاؤنٹ کھلوایا گیا جس میں 29 کروڑ روپے سے زائد کی ٹیلی گرافگ ٹرانزیکشن (ٹی ٹی) لگوائی گئی۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ سلیمان شہباز نے اپنے ملازم طاہر نقوی کے نام پر وقار ٹریڈنگ کمپنی بنائی اور اس اکاؤنٹ سے 10کروڑ روپے مشتاق اینڈ کمپنی کے نام چیک کے ذریعے ٹرانسفر کیے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ رقم کو قانونی رنگ دینے کے لیے سلیمان شہباز نے دو فرضی معاہدے کیے جن کے مطابق ہم نے سلیمان شہباز کو 30 کروڑ روپے قرض دیا۔ خیال رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے و پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز سمیت 16 ملزمان کے خلاف احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ کا ریفرنس دائر کررکھا ہے۔اس کیس میں شہباز شریف گرفتار ہیں اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں جبکہ عدالت نے اس کیس میں ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 11 نومبر کی تاریخ مقرر کررکھی ہے۔ اس کیس میں ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 11 نومبر کی تاریخ مقرر کررکھی ہے۔

Share

Written by Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

میرے پاس 6لاکھ ڈالرز ہیں جو آپ کو پاکستان بھجوا رہی ہوں ، امریکی دو شیزہ نے پاکستانی شہری کی عمر بھر کی کمائی لوٹ لی

فضل الرحمان کی کشمیر کمیٹی نے 10 سال میں قومی خزانے کو کتنے روپے کا ٹیکہ لگایا؟ حیران کن انکشاف