in

بچوں کو پھر سے طویل چھٹیاں دینے کی تیاریاں! وفاقی وزارت تعلیم کا بڑا فیصلہ، تمام صوبوں کو مراسلہ بھجوا دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وفاقی وزرات تعلیم نے تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے مراسلہ تیار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومتوں کو بھجوائے گئے مراسلے میں تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کی گئی ہیں ۔وزارت تعلیم کی جانب سے پہلی تجویز یہ دی گئی ہے کہ تعلیمی ادارے 24 نومبر سے 31

دسمبر تک بند رکھے جائیں، دوسری تجویز یہ دی گئی ہے کہ تعلیمی اداروں کو اگر 24 نومبر سے بند نہیں کیا جا رہا تو پرائمری سکولوں کو 24 نومبر سے بند کردیا جائے ۔ 2 دسمبر سے مڈل سکولوں کو بند کردیا جائے اور 15 دسمبر سے ہائیر سیکنڈری سکولوں کو بند کردیا جائے ۔دوسری جانب وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ تجویز زیر بحث ہے کہ سلیبس کو کم اور گرمیوں کی چھٹیوں کا ختم کر دیں یا اکیڈیمک سال آگے کر دیں لیکن ملک میں مہلک وباء کی پھیلتی صورت میں بچوں کی صحت کیساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں نصاب کو ایک کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ لوکل گورنمنٹ کا سسٹم تیار ہو تے ہی نافذ کر دیا جائے گا ۔ دوسری طرف بلوچستان حکومت پہلے ہی سردیوں کی چھٹیوں کا علان کر چکی ہے۔ وفاقی وزارت تعلیم نے پچھلے اجلاس میں بھی سکولوں کو بند کرنے کی تجویز دی تھی لیکن صوبوں نے اس تجویز سے اتفاق نہیں کیا صوبوں کا کہنا تھا کے پہلے ہی بچوں کی تعلیم کا بہت نقصان ہوچکا ہے۔لیکن پھر اتفاق کیا گیا کہ کرونا کی صورتحال دیکھ کر اگلے اجلاس میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

معیشت مستحکم!کرونا کے باوجود پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 7 ارب ڈالر اضافہ، پاکستانیوں کے لیے زبردست خوشخبری

معاملات ہاتھ سے نکل گئے!مریم نواز کے مطالبات مسترد، آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے (ن) لیگ کو سرپرائز دے دیا،PDM یوٹرن لینے پر مجبور