بچوں کی لیے بڑی خوشخبری،لاہور ہائیکورٹ کا سکول بند کرنے کا حکم
لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے 23 دسمبر سے جنوری کے پہلے ہفتے تک اسکول بند کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس شاہد کریم نے حکم دیا
کہ 23 دسمبر سے 4 جنوری تک اسکول بند رکھے جائیں۔لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ سے متعلق دائر درخواستوں
پر سماعت ہوئی۔ پنجاب حکومت کے وکیل نے عدالت میں موقف اپنایا کہ پنجاب بھر کے سکولوں کو 23 دسمبر سے بند کر دیا جائے گا، جلد
نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔ جس پر عدالت نے کہا کہ اس سے سموگ میں مزید بہتری ہوگی۔ جسٹس شاہد کریم نے درخواستوں پر سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔