in

بچوں کے دل ٹوٹ گئے۔!! تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چُھٹیاں نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ نومبر کے اختتام پر این سی او سی اجلاس میں معاملے پر مزید بحث ہوگی۔ محکمہ تعلیم کے مطابق سٹیرنگ کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق موسم سرما کی تعطیلات نہیں ہونگی،

کورونا وائرس کے باعث پہلے ہی زیادہ تعطیلات ہوچکی ہیں ، موسم سرما کی چھٹیوں کا فی الحال کوئی امکان نہیں ۔ دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 33 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 7 ہزار 193 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 61 ہزار 82 ہوگئی ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 50 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، پنجاب میں ایک لاکھ 11 ہزار 47، سندھ میں ایک لاکھ 56 ہزار 528، خیبر پختونخوا میں 42 ہزار 615، بلوچستان میں 16 ہزار 449، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 461، اسلام آباد میں 24 ہزار 444 جبکہ آزاد کشمیر میں 5 ہزار 538 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک 49 لاکھ 79 ہزار 939 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29 ہزار 378 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 24 ہزار 834 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 447 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 33 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 7 ہزار 193 ہوگئی ۔ پنجاب میں 2 ہزار 492، سندھ میں 2 ہزار 751، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 315، اسلام آباد میں 260، بلوچستان میں 156، گلگت بلتستان میں 93 اور آزاد کشمیر میں 126 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حکومت مخالف خود لڑ پڑے۔۔۔ مولانا فضل الرحمان اور محسن داوڑ میں گرما گرمی ،تلخ جملوں کا تبادلہ

ایسا اسلامی ملک جہاں لڑکیوں کی شادی باپ سے کروا دی جاتی ہے، لیکن کیوں؟وجہ جان کر پاؤں تلے زمین نکل جائےگی