بچے خوش نہیں اس لیے؟ سکولوں میں تعطیلات کے حوالے سے شفقت محمود نے ایک اور بیان دے دیا
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ اگر بچے تعلیمی اداروں میں خوش نہ ہوتے تو چھٹیوں میں مزید
توسیع کردیتا۔ اے آر وائی نیوز کی رپورٹ ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے شفقت محمود کا کہنا تھا کہ کرونا کے دور میں تعلیمی ادارے بند کرنا
مشکل فیصلہ تھا۔اُن کا کہنا تھا کہ کرونا ویکسینیشن کے بعد اب ہم معمول کے شیڈول پر آجائیں گے۔ وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ اگر بچے تعلیمی
اداروں میں خوش نہ ہوتے تو مزید چھٹیاں دے دیتا، تعلیم کے بغیر قومیں ترقی نہیں کرتیں، تعلیم سے متعلق بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔ شفقت محمود کی تقریر کے دوران طلبا نے آن لائن امتحانات لینے کے نعرے لگائے جن کو سُن کر وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں بہت سارے چیلنجز کا سامنا ہے، اس لیے یہ ممکن نہیں ہے۔