in

بڑی خبر:4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)  واضح رہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی رمضان المبارک

کا آغاز ہو چکا ہے اور اس ماہ مبارک کی خوشی میں مسلمان ایک دوسرے کو دلی

مبارک باد پیش کر رہے ہیں ایسے میں حکومت کی جانب سے 4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان

سامنے آیا ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے 4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے

مطابق سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر کراچی سمیت صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ عام تعطیل کے موقع پر تمام نجی اور سرکاری اسکولز کالجز بند رہیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان کے

سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی آج 43 ویں برسی بروز پیر 4 اپریل کو منائی جارہی ہے۔پیپلز پارٹی ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کرے گی جس میں سابق وزیراعظم کی سیاسی خدمات اور جہد و جہد پر روشنی ڈالی جائے گی۔ دوسری جانب وفاقی وزیرفواد چوہدری نے وزارت قانون و انصاف کا چارچ سنبھالتے ہی بڑا ایکشن لیتے ہوئے اہم احکامات جاری کر دئیے۔وزارت قانون کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق فواد چوہدری نے عالمی سازش سے متعلق کمیشن قائم کرنے کی ہدایت کر دی، کمیشن عالمی سازش سے متعلق تحقیقات کر کے رپورٹ مرتب کرے گا۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کمیشن عالمی سازش کے ذریعے حکومت کی تبدیلی اور عدم اعتماد جیسے عوام کا جائزہ لے گا۔فواد چوہدری نے اسلام آباد، کراچی اور لاہوں میں درجنوں لیگل افسران بھی تبدیل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔

Share

Written by Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اچانک دل کا دورخوفناک ثابت ہوا۔۔۔۔عامر لیاقت کے حوالے سے انتہائی افسوسناک خبر

ترپ کا پتہ تحریک اپوزیشن کے قدموں تلے زمین ہلا دے گا ، خان کہیں نہیں جارہا