in

بڑی خوشخبری آگئی، ہر کوئی خوش ہو جائے گا

بڑی خوشخبری آگئی، ہر کوئی خوش ہو جائے گا

حکومت کی جانب سے کم از کم اجرت 8 ہزار روپے بڑھانے پر غور۔ تفصیلات کے مطابق مہنگائی میں مسلسل اضافے کے بعد

حکومت کی جانب سے عوام کو بڑا ریلیف پیکج دینے پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق حکومت کم از کم اجرت میں

اضافے سمیت دیگر کئی آپشنز استعمال کرنے پر غور کر رہی ہے۔حکومت کی جانب سے پڑول، میڈیسن پر ریلیف اور کم از کم اجرت بڑھانے

پر غور کیا جا رہاہے۔ حکومت کر تجویز دی گئی ہے کہ کم از کم اجرت 2 سے 8 ہزار روپے تک بڑھا کر 28 ہزار روپے کی

جائے۔ جبکہ موٹرسائیکل والے طبقے کو سستا پٹرول فراہم کرنے کے علاوہ صحت کارڈ کے ذریعے شہریوں کو رعایتی نرخ پر ادویات بھی فراہم کی جائیں۔ذرائع کے مطابق عوام کیلئے ریلیف پیکج کی حتمی منظوری وزیر اعظم عمران خان دیں گے۔گزشتہ روز وزیر خزانہ شوکت ترین نے بھی اپنے ایک بیان میں بتایا تھا کہ وزیر اعظم جلد متوسط اور غریب طبقے کیلئے ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے۔ وزیر خزانہ شوکت ترین نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عوام پر مکمل بوجھ نہیں ڈالیں گے، لوئر مڈل کلاس سیلری کلاس والوں کی آمد بڑھائیں گے، چھوٹی گاڑیوں اور موٹرسائیکل والوں کیلئے اسکیم لا رہے ہیں، وزیر اعظم جلد پروگرام کا اعلان کریں گے۔وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ 6 سے 8 ماہ کے دوران مہنگائی میں کمی آنا شروع ہو جائے گی۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سردی کی نئی لہر۔۔۔کن کن علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں؟ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی کر دی

صرف 28منٹ میں ایسا کیاہوا کہ عامر لیاقت نے لودھراں کی 18سالہ لڑکی کو بیوی بنا لیا ، حیران کن خبر