in

بڑی خوشخبری آگئی۔ملکی زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔بڑی خبر

کراچی (نیوز ڈیسک) ملکی زرمبادلہ ذخائر 20 ارب ڈالر سے تجاوز کر جانے کے بعد 34 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر ایک ہفتے کے دوران 17 کروڑ ڈالر اضافے سے 20 ارب 85 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ اس سے قبل زرمبادلہ ذخائر کا یہ

لیول جنوری 2018ء میں دیکھا گیا تھا ۔ اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ قرض کی موخر ادائیگیوں ، غیر ملکی مالیاتی اداروں کی معاونت اور تجارتی خسارے میں کمی سے ادائیگیوں کا توازن بہتر ہو رہا ہے جس سے ملکی زرمبادلہ ذخائر کو بھی استحکام مل رہا ہے ۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ ذخائر کو مستحکم رکھنے کے لیے حکومت کو ایکسپورٹس اور غیر ملکی سرمایا کاری کے فروغ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق 13 نومبر 2020ء کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 20.085 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ پیوستہ ہفتہ کے اختتام پر زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 19.906 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا ۔ سٹیٹ بینک کے مطابق 13 نومبر 2020ء کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 12.931 ارب ڈالر تھا جو دو فروری 2018ء کے بعد زرمبادلہ کی بلند ترین شرح ہے ۔ بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 7.154 ارب ڈالر تھا ۔ اس کے علاوہ ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ مسلسل پلس میں جا رہا ہے۔پچھلے کوارٹر میں 775ملین ڈالر پلس رکارڈ کیا گیا ہے

Share

Written by Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

2030 میں پٹرول اور ڈیزل کاروں کی فروخت بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا ، پوری دنیا میں ہلچل

2021 میں سونا کتنا نیچے جائے گا پاکستان صارفین کو بہت بڑی خوشخبری مل گئ