in

بڑی کامیابی مل گئی ۔۔۔ پہلی بار پاکستانی کرنٹ اکاؤنٹ، خسارے سے نکل کر سرپلس ہو گیا ، دل خوش کر دینے والے اعداد و شمار جاری

کراچی(نیوز ڈیسک )سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک کا کرنٹ اکاو¿نٹ 79 کروڑ ڈالر سرپلس میں رہا۔سٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک کا کرنٹ اکاو¿نٹ 79 کروڑ ڈالر سرپلس میں رہا جب کہ

صرف ستمبر میں کرنٹ اکاو¿نٹ 7 کروڑ 30 لاکھ ڈالر سرپلس رہا۔سٹیٹ بینک کے مطابق پہلی سہ ماہی میں برآمدات میں بھی 10 فیصد کمی ہوئی اور یہ 5.35 ارب ڈالر رہیں۔سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ پہلی سہ ماہی میں درآمدات بھی 3 فیصد کمی سے 10.61 ارب ڈالر رہیں جب کہ اسی عرصے میں تجارتی خسارہ 4 فیصد اضافے سے 5.25 ارب ڈالر رہا۔مرکزی بینک کے مطابق پہلی سہ ماہی میں سروسز یعنی خدمات کا خسارہ 50 فیصد کم ہو کر 53 کروڑ ڈالر اور آمدن کا خسارہ 7 فیصد اضافے سے 1.52 ارب ڈالر رہا۔سٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے ستمبر تک ورکرز ترسیلات 31 فیصد اضافے سے 7.14 ارب ڈالر رہیں جو کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 1.69 ارب ڈالر زائد رہیں۔واضح رہے کہ کرنٹ اکاو¿نٹ بنیادی طور پر ایک ملک کی مجموعی آمدن اور مجموعی خرچ میں فرق کو کہتے ہیں۔ اگر یہ فرق مثبت ہو یعنی آمدن زیادہ اور اخراجات کم ہوں تو اس کو کرنٹ اکاو¿نٹ سرپلس کہتے ہیں اور اگر یہ فرق منفی میں ہو یعنی اخراجات زیادہ اور آمدن کم تو اس کو کرنٹ اکاونٹ خسارہ کہتے ہیں۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کسی زمانے میں ایک چور تھا

خوشخبری: پاکستانیوں کیلئے ملازمتیں۔!! کویت سے شاندار خبر آگئی