in

بڑی کمپنی کا پاکستان میں موبائل فونز بنانے کا اعلان ، پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک آن لائن) معروف چینی سمارٹ فون ساز کمپنی ’ویوو‘نے پاکستان میں پیداواری پلانٹ لگانے کا اعلان کر دیا ۔ ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق کمپنی نے پاکستان میں مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کے معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں جس کے تحت کمپنی پاکستان میں اس پلانٹ کی تعمیر پر 1کروڑ ڈالر سرمایہ

کاری کرے گی۔ یہ پلانٹ ایم 3انڈسٹریل اسٹیٹ فیصل آباد میں لگایا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی کا یہ معاہدہ فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے ساتھ طے پایا ہے۔ اس موقع پر پنجاب کے وزیر صنعت میاں اسلم اقبال بھی موجود تھے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرموصوف کا کہنا تھا کہ ”صوبائی حکومت مینوفیکچرنگ پلانٹ کی تنصیب میں چینی کمپنی کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔ اس پلانٹ کی تعمیر سے نہ صرف سمارٹ فون سازی کی مقامی انڈسٹری کو فروغ ملے گا بلکہ نوکریوں کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔“

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

میں نے اپنی کمائی کی ایک ایک پائی اپنی بیٹیوں کی تعلیم پر خرچ کر دی، لیکن انہیں آج تک نہیں بتایا کہ میں کام کیا کرتا ہوں تاکہ وہ عزت کی زندگی گزار سکیں

آصف زرداری اور نواز شریف پر اللہ کا عذاب آیا ہے۔۔‘‘ خود کو بچانے کی خاطر کہاں کہاں بھاگتے ہیں؟ وزیراعظم کے تگڑے جملے، اپوزیشن کے منہ سوج گئے