بھارتی فلموں کی جان سمجھےجانے والے اداکار اچانک ہمیشہ کیلئے مداحوں کو الوداع کہہ گئے ، انتقال کی خبر سے مداح سکتے میں
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) موت کا جو وقت مقرر ہو وہ آ کر ہی رہتا ہے ۔ بھارتی فلموں کی جان سمجھے جانے والے اداکار اچانک ہمیشہ کیلئے
مداحوں کو الوداع کہہ گئے ، انتقال کی خبر سے مداح سکتے میں ۔۔۔ بھارتی مراٹھی فلم انڈسٹری کے اداکار اویناش کھرشکر دل کا دورہ پڑنے سے جان
کی بازی ہار گئے ۔ فلم، ٹیلی ویژن سیریل اور پلے میں کامک کردار کی وجہ سے پہچانے جانے والے اویناش کھرشکر کو صبح کے وقت دل میں تکلیف محسوس ہوئی جس پر انہیں فوری طبی امداد
کے لئے بھارتی ریاست مہاراسٹرا کے شہر تھانے کے نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جاںبر نہ ہو سکے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اداکار کی عمر 68 برس تھی اور وہ دل کا دورہ پڑنے کے باعث
جان کی بازی ہا ر گئے ہیں۔ اداکار اویناش کھرشکر 1978 سے مراٹھی فلم انڈسٹری سے وابستہ تھے جوکہ اپنے کامک کردار کی وجہ سے کافی شہرت رکھتے تھے۔ اویناش کھرشکر پلے، تھیٹر اور ٹیلی ویژن سیریل سمیت ’آئی تھور تجھے امپکار‘‘، لپوا چھپوی جیسی کئی سپر ہٹ مراٹھی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔