کراچی (نیوز ڈیسک) سعودی عرب نے جی 20 اجلاس کو یادگار بنانے کے لئے 20 ریال کے نئے نوٹ پر مقبوضہ کشمیر کو ایک آزاد ملک دکھایا ہے جس پر بھارت کا شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔سعودی عرب نے 20 ریال کا نیا نوٹ 24 اکتوبر کو جاری کیا ہے سعودی پریزیڈنسی کی طرف سے جی 20 کو یادگار بنانے
کے لئے نیا بنک نوٹ شائع کیا گیا ہے جس میں مقبوضہ کشمیر کو ایک آزاد ملک دکھایا گیا ہے جس پر بھارت سخت سیخ پا ہے۔نوٹ پر پورے کشمیر کو بھارت، پاکستان اور چین کسی کا حصہ نہیں دکھایا ہے۔بھارتی حکومت کے ترجمان انورنگ سریواستوا نے کہا ہے کہ بھارت میں سعودی عرب کے سفارتخانے اور سعودی عرب میں بھارتی سفارتخانے کے زریعے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جموکشمیر اور لداخ بھارت کا حصہ ہے۔سعودی عرب 21 اور 22 نومبر کو جی 20 کا اجلاس سعودی عرب میزبانی کرے گا، بھارت جی 20 کا حصہ ہے اور وہ بھی اجلاس میں شرکت کرے گا۔