in

بھارت میں فی لیٹر پیٹرول کی قیمت پاکستانی روپوں کے مطابق کتنی ہے؟ جان کر آپ کانوں کو ہاتھ لگانے پر مجبور ہوجائیں گے

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) کساد بازاری کا شکار بھارت میں سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے ۔ خیال رہے کہ بھارت میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو تعین روزانہ کی بنیادوں پر ہوتا ہے ۔ بھارت میں روزانہ صبح 6 بجے

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی یا اضافے کا اعلان کیا جاتا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دارلحکومت نئی دہلی میں آج ڈیزل کی قیمتوں میں 25 پیسے کا اضافہ ہوا ہے اور ڈیزل کی قیمت 73 روپے فی لیٹر سے اوپر چلی گئی۔ نئی دہلی میں پیٹرول کی قیمت میں بھی 27 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے اور فی لیٹر قیمت 83.13 روپے ( 180.29پاکستانی روپے) ہوگئی جب کہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 73.32 روپے (159.01 پاکستانی روپے ) پر پہنچ گئی ۔ رپورٹس کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پچھلے 15 روز کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 13 مرتبہ 2 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے ۔ ڈیزل بھی تقریباً 3 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے ۔ تجارتی ریاست ممبئی میں پیٹرول 26 پیسے اضافے سے 89.78 روپے فی لیٹر(194.71پاکستانی روپے) اور ڈیزل 27 پیسے اضافے کے ساتھ 79.93 روپے فی لیٹر (173.35 پاکستانی روپے) ہوگیا۔ عالمی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں تاریخی گراوٹ دیکھی گئی مگر بھارت میں اس وقت حکومت نے پیٹرول پر 10 روپے اور ڈیزل پر 13 روپے فی لیٹر ایکسائز ڈیوٹی بڑھا دی تھی ۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روضہ رسولﷺ میں یہ چھوٹی سی کھڑکی کیوں رکھی گئی ہے ؟ جب اسے کھولا جائے تو کیا معجزہ پیش آتا ہے ؟ جانیں

پاکستانی عوام تیار ہو جائیں بہت بڑی خوشخبری پاکستان میں جو کام کبھی نہیں ہوا وہ اب ہوگا