بہت بڑا طوفان آنے والا ہے؟محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)انتباہ! گرج چمک کے طوفان ڈی جی خان، راجنپور اور کیرتھر کے پہاڑی سلسلوں پر بن چکے ہیں اور تیزی سے جنوب کی جانب بڑھ رہے ہیں ۔ اب سے اگلے 2 گھنٹوں کے دوران بارکھان اور ڈی جی خان اور راجنپور کے پہاڑوں پر گرج چمک کیساتھ موٹے حجم کی ژالہ باری اور تیز بارش کا امکان ہے ۔ جبکہ راجنپور کے میدانی علاقوں اور رحیم یار خان میں مٹّی کے طاقتور طوفان کیساتھ کہیں کہیں معتدل سے تیز بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے ۔ آندھی کی رفتار 80 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ متوقع ہے۔ لہٰذا علاقہ مکین طوفان کے دوران گھروں میں محفوظ رہیں۔ اس ہی طرح گرج چمک کے طوفان کیرتھر کے پہاڑوں پر بن کر جنوب کی سمت میں بڑھ رہے ہیں، جس سے لسبیلہ اور اوران کے علاقوں میں 70 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی آندھی کیساتھ معتدل سے تیز بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے ۔