in

بہت نوکری کرلی اب گھر جاؤ۔۔۔ حکومت کا لاکھوں سرکاری ملازمین کو ریٹائرکرنے کافیصلہ ۔۔ نئی پنشن سکیم کا اطلاق کب سے ہوگا؟ جانیے تفصیل

بہت نوکری کرلی اب گھر جاؤ۔۔۔ حکومت کا لاکھوں سرکاری ملازمین کو ریٹائرکرنے کا فیصلہ ۔۔

سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کی جلد ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبایی کابینہ کا اجلاس ہوا۔سندھ کابینہ نے پنشن بل کو کنٹرول کرنے کے اقدامات پر غور کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ موجودہ طریقہ کار چلتا رہا تو 10 سال بعد پنشن بل سیلری بل سے بڑھ جائیں گے۔سندھ حکومت کے ملازمین کی تعداد 4 لاکھ 93 ہزار 182 ہے۔سندھ حکومت کے ملازمین لگ بھگ 24 ارب روپے ماہانہ تنخواہ لیتے ہیں۔سندھ حکومت کا ماہوار پنشن بل 13 ارب 30 کروڑ روپے ہے۔ہمیں ایسی اصلاحات کرنا ہیں تاکہ پنشن بل کم سے کم ہو۔موجودہ طریقہ کار چلتا رہا تو 10 سال بعد پنشن بل سیلری بل سے بڑھ جائے گا۔سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کی جلد ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ریٹائرمنٹ کے لیے کم سے کم سروس 25 اور زیادہ سے زیادہ 55 سال مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔پنشن آخری لی گئی تنخواہ کے بجائے تین سال کی اوسط تنخواہ کے حساب سے دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہےکہ نئی پنشن اسکیم کا اطلاق نئی بھرتیوں پر ہو گا۔سندھ کابینہ نے پنشن اصلاحات کی اصولی منطوری دے دی۔

Share

Written by Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ملک میں بڑا بحران آنے والا ہے، قوم کو خبردار کر دیا گیا

حیرت انگیز گاؤں۔ جہاں پیدا ہونے والی ہر لڑکی 12سال کی عمر میں لڑکا بن جاتی ہے