in

بینک مینیجر کی خاتون سے غلط حرکت : ایک بار میجر طفیل shaheed سے انکے افسر نے پوچھا ، طفیل کیا حال ہے تمہارا ؟ تو میجر صاحب نے کیا انمول جملہ کہا تھا ؟ ایک خبر کے تناظر میں سبق آموز واقعہ پڑھیے

اسلام آباد میں بینک مینجر کی جانب سے ایک خاتون کو چھیڑ خانی کا سامنا کرنا پڑا ۔ دوران ویڈیو بن گئی ۔ پھر ویڈیو وائرل ہوئی ۔ مینجر بوائے مشہور ہوگیا ۔ انتظامیہ حرکت میں آئی ۔ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ بینک نے نوکری سے نکال دیا

اور ہمیشہ کیلئے کسی بھی بینک کی نوکری سے معزول کر دیا گیا ۔ سُبکی اور ذلت کا اندازہ خود ہی لگا لیں ۔ اور ہو سکتا ہے یہ بداخلاقی وہ پہلے بھی کرتا ہو مگر ربّ نے اسکی رسی دراز کی ہو ۔ میجر طفیل shaheed رحمتہ اللہ علیہ سے انکے کسی ایک سینئر نے سوال کیا: “طفیل، کیا حال ہے ؟ ” میجر صاحب نے کیا ہی عمدہ جواب دیا: “سر، اللّہ تعالیٰ نے عیب چھپا کر لوگوں میں معزز بنا رکھا ہے ۔”جو بھی اس تحریر کو پڑھ رہا ہے چند لمحے رک جائے اور سوچے کہ ذات باری تعالٰی نے اسکے کیسے کیسے عیوب چھپا کر اسے لوگوں میں معزز بنا رکھا ہے!! ربّ نے بینک منیجر والے انجام سے اسلئے محفوظ رکھا کہ دنیا میں وڈیو نہیں بنی ۔ اپنی اور سب کی یاد دہانی کیلئے عرض کروں کہ وڈیو بن رہی ہے ۔ بہت ہائی کوالٹی ریزولوشن والے کیمرے سب کچھ ریکارڈ کر رہے ہیں ۔ اس دن سب سامنے کر دیا جائے گا جب ماں اپنی اولاد کو نہیں پہچانے گی۔ “تم سب نے لوٹ کرمیرے ہاں ہی آنا ہے تب میں تمہیں بتا دوں گا جو کچھ تم کرتے تھے ۔” (العنکبوت: ۸)

Share

Written by Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کونسی چیز کھانے سے انسان کی عمر میں اضافہ ہوتا ہے اور کونسی خوراک عمر گھٹاتی ہے ؟ ہرفرد کے کام کی رپورٹ

گلگت بلتستان الیکشن:تحریک انصاف پیپلز پارٹی یا مسلم لیگ (ن)؟ فیورٹ کون ہے ؟ عوامی سروے کے نتائج