in

بیٹی اور ماں کی ایک ہی دن شادی کس سے ہوئی جانیں

نئی دہلی (نیوز ڈیسک آن لائن) ’دنیا کیا کہے گی‘ کا خوف بالائے طاق رکھ کر بھارت میں ایک 53سالہ خاتون اور اس کی 27سالہ بیٹی ایک ہی دن پیا گھر سدھار گئیں۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس خاتون کا نام بیلی دیوی ہے جس کا شوہر ہریہر 25سال قبل مر گیا

تھا۔ اس کی تین بیٹیاں ا ور دو بیٹے تھے جنہیں اس نے اپنے دیور کے ساتھ مل کر پالا پوسا۔ اس کی دو بیٹیوں اور دو بیٹوں کی شادیاں ہو چکی تھیں اور سب سے چھوٹی بیٹی اندو باقی رہ گئی ۔ گزشتہ دنوں ان کے شہر گورکھ پور میں اجتماعی شادیوں کی ایک تقریب ہوئی جس میں ان دونوں ماں بیٹیوں کے ہاتھ بھی پیلے ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق بیلی دیوی نے اپنی اسی 55سالہ دیور جگدیش کے ساتھ شادی کی جس کے ساتھ مل کر اس نے اپنے بچوں کی پرورش کی تھی۔ اندو کی شادی 29سالہ راہول کے ساتھ ہوئی۔ اپنے ساتھ ہی اپنی ماں کی بھی شادی ہونے پر اندو کا کہنا تھا کہ ”میری ماں اور چچا نے ہم سب بہن بھائیوں کی بہت اچھی پرورش کی اورہم خوش ہیں کہ اب وہ ایک دوسرے کی دیکھ بھال کریں گے۔“ واضح رہے کہ اس اجتماعی شادیوں کی تقریب میں مجموعی طور پر 63لڑکیوں کی شادیاں کروائی گئیں۔

Share

Written by Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سارے کا سارا نظام تبدیل، اب پاسپورٹ کس طرح بنیں گے؟ پاکستانیوں یہ خبر لازمی پڑھ لو

مسجد تو بنادی شب بھر میں ایماں کی حرارت والوں نے, ایک ایسی مسجد جسے گاماپہلوان اورمحمدعلی جناح نے ایک رات میں بنایا،کہاں واقع ہے ،جانیں تاریخی مگرایمان افروز واقعہ