کراچی (ویب نیوز) سندھ حکومت نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر نئی ایس او پیز جاری کی تھیں جس کے تحت کاروباری مراکز صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کھولنے کا کہا گیا تھا لیکن تاجروں نے یہ اوقات مسترد کردیے تھے۔متحدہ قومی موومنٹ اور جماعت اسلامی نے بھی
تاجروں کی حمایت کی تھی اور دورانیہ بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا اور اب سندھ حکومت نے مارکیٹوں کے حوالے سے اپنے فیصلے سے پسپائی اختیار کر لی ہے۔ اور تاجروں کو رات آٹھ بجے تک مارکیٹیں کھلے رکھنے کی اجازت دے ڈالی۔ ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ امید ہے مارکیٹ ایسوسی ایشن ایس او پیز پر عمل کرائیں گے۔ دوسری جانب سینئر ملکی صحافی اور اینکر پرسن عارف حمید بھٹی کہتے ہیں کہ مسلم لیگ (ق) اور پیپلزپارٹی کے مابین رابطہ ہوچکا ہے اور چودھری برادران نے آصف علی زرداری کو پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کے ساتھ مل کر حکومت سازی کی پیشکش کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپنے وی لاگ میں عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ (ق) لیگ کی جانب سے آصف زرداری کو کہا گیا کہ اگر آپ چاہے تو مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو مشروط طور پر ملایا جاسکتا ہے، ق لیگ والے بھی کسی اشارے کا انتظار کر رہے ہیں، جب تک کوئی ملکی اشارہ نہیں مل جاتا تب تک حکومت کی تبدیلی کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اتحاد میں موجود تمام رہنماؤں کو اس چیز کا اندازہ ہوگیا ہے کہ جلسے جلوس کچھ بھی نہیں کر سکتے ، اداروں کی جانب سے حکومت کو یہی مشورہ دیا جارہا ہے کہ انتقام کی سیاست کو ترک کر دیں اور حکومتی کارکردگی کو بہتر بنایا جائے، اگر کارکردگی یونہی رہی تو پھر نقصان آپ کو ہی ہوگا کسی اور کو نہیں، اسکو ہدایت سمجھے یا وارننگ ابب یہ حکومت کی مرضی ہے۔