تحریک انصاف کے بڑے رہنما انتقال کر گئے، پوری پارٹی سوگ میں ڈوب گئی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور
وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے گیس اینڈ پٹرولیم حاجی خیال زمان انتقال کر گئے۔ وزیراعظم عمران خان اور دیگر سیاسی رہنماؤں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
ہنگو سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی حاجی خیال زمان کینسر کے باعث خالق حقیقی سے جاملے جن کی نمازہ جنازہ کل 2 بجے اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی این اے 33 ہنگو سے منتخب ہوئے تھے ، انہوں نے متحدہ مجلس عمل کے امیدوار عتیق الرحمان کو شکست دی تھی۔
اپنے رکنِ قومی اسمبلی حاجی خیال زمان کی رحلت کے بارے میں جان کربےحد افسردہ ہوں۔ میں انکےعزم و استقامت سے اس وقت نہایت متاثر ہوا جب شدید علالت کےباوجود انہوں نے قومی اسمبلی کےاجلاس میں شرکت کرتےہوئے اہم ترین رائےشماری میں حصہ لیا۔میری دعائیں اور ہمدردیاں انکےاہل خانہ کیساتھ ہیں۔ pic.twitter.com/g3brSZ2tDd
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 14, 2022
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپنے رکنِ قومی اسمبلی حاجی خیال زمان کی رحلت کے بارے میں جان کر بے حد افسردہ ہوں، میں انکےعزم و استقامت سے اس وقت نہایت متاثر ہوا جب شدید علالت کے باوجود انہوں نے قومی اسمبلی کےاجلاس میں شرکت کرتے ہوئے اہم ترین رائےشماری میں حصہ لیا، میری دعائیں اور ہمدردیاں انکے اہل خانہ کیساتھ ہیں۔