اسلام آباد(نیوز ڈیسک آن لائن) کہتے ہیں کہ زندگی موت کی امانت ہے اور ہر ذی روح نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے ، لیکن ایسی موت جس میں زندگی بھر کا ساتھ ایک ہو اور ایک لازوال دوستی ہو ایسی موت انسان بھلانے سے بھی نہیں بھول سکتا۔ ایسی ہی افسوسناک خبر جب تحریک انصاف
کے دیرینہ رہنما انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے حکمراں جماعت تحریک انصاف اپنے ایک اور دیرینہ رہنما سے محروم ہوگئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی رہنما خالد محمود گجر دنیا سے رخصت ہوگئے۔انہوں نے حکمراں جماعت کے ٹکٹ پر حلقہ پی پی 144 سے الیکشن لڑا، خالد محمود گجر کافی عرصہ سے گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھے۔ کچھ عرصہ قبل انہیں طبیعت بگڑنے پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج تھے۔ اب دوران علاج ان کا انتقال ہوگیا ہے۔ خالد محمود گھر کے انتقال پر تحریک انصاف کی سینئر قیادت کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے۔ دوسری جانب معروف اینکر پرسن آفتاب اقبال نے نیو نیوز کو خیرباد کہہ دیا۔صحافی ارشد چوہدری کے مطابق آفتاب اقبال نے نیو چھوڑ کر دوبارہ ایکسپریس نیوز جوائن کرلیا ہے۔ اب وہ اپنے پرانے ٹی وی چینل پر مزاحیہ پروگرام کیا کریں گے۔یادرہے کہ آفتاب اقبال نے دنیا نیوز سے مزاحیہ پروگرام حسبِ حال کا آغاز کیا تھا جس کے بعد وہ جیو نیوز چلے گئے جہاں وہ ایک لمبے عرصے تک خبرناک کرتے رہے۔ بعد ازاں انہوں نے ایکسپریس نیوز جوائن کرلیا جس کے بعد انہوں نے 92 نیوز کیلئے بھی کچھ پروگرام کیے لیکن وہ جلد ہی واپس ایکسپریس نیوز میں آگئے۔آفتاب اقبال نے 2018 میں آپ نیوز کے نام سے اپنا ٹی وی چینل شروع کیا جو جلد ہی بند کرنا پڑگیا۔