in

تصویر میں نظر آنے والی 60 سال کی بوڑھی نظر آنے والی لڑکی پھر 15 سال کی لگنے لگی خاتون نے ایسا کیا کیا بڑھاپے سے ڈرنے والی لازمی دیکھیں

ویب ڈیسک! تصویر میں نظر آنے والی 60 سال کی بوڑھی نظر آنے والی لڑکی پھر 15 سال کی لگنے لگی خاتون نے ایسا کیا کیا بڑھاپے سے ڈرنے والی لازمی دیکھیں ۔ لیاؤننگ، چین سے تعلق رکھنے والی شیاؤ فینگ ایک نایاب بیماری میں مبتلا  تھیں۔ اس بیماری کے باعث وہ لڑکپن میں ہی 

60 سال سے زیادہ عمر کی دکھائی دینے لگیں۔ شیاؤفینگ کے بارے میں خبریں پچھلے سال سے چینی میڈیا میں آ رہی ہیں، جو 15 سال کی عمر میں بہت بوڑھی دکھائی دینے لگی تھیں۔شیاؤفینگ کو پروجیریا نامی بیماری تھی۔ اس بیماری کی علامات اس وقت ظاہر ہوئیں جب شیاؤفینگ صرف ایک سال کی تھیں۔ جیسے جیسے اُن کی عمر بڑھتی گئی، اپنے چہرے مہرے سے وہ بڑی عمر کی خاتون لگنے لگی۔ اُن کی شکل و صورت کےباعث  سکول میں ساتھی بچے اُن کا مذاق اڑاتے، جس کی  وجہ سے انہیں سکول چھوڑنا پڑا۔شیاؤ فینگ کی غمزدہ کہانی نے  انٹرنیٹ پر لاکھوں لوگوں کے دل پگھلا دئیے۔اُن میں سے بہت سے افراد نے  عطیہ جمع کرنے کا  فیصلہ کیا تاکہ بے چاری لڑکی اپنی اصل عمر کے مطابق نظر آ سکے۔ شیاؤفینگ نے 15 سال کی عمر میں سکول چھوڑ دیاتھا  اور گھر میں رہ کر خاندان کے پرندوں کی دیکھ بھال کرنے لگیں۔ انہیں امید تھی کہ کسی دن حالات بدلیں گے وہ پھر سے سکول جا سکیں گی۔شیاؤفینگ کے حالات جان کر چین کے بہت سے مخیر حضرات نے  عطیات جمع کرنے کا فیصلہ کیا۔اس کے لیے ایک تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا۔اُن کے علاج کا اصل تخمینہ 5 لاکھ یوان (72 ہزار ڈالر) لگایا گیا لیکن شین یانگ سن لائن پلاسٹک سرجری ہسپتال کے ڈائریکٹر  شی لنگزی  نے رپورٹروں کو بتایا کہ انہوں نے علاج کی فیس کا 70 فیصد معاف کر دیا ہے۔ 20 جنوری کو 15 سالہ شیاؤفینگ نے ایک پریس کانفرنس میں  پلاسٹک سرجری کے بعد اپنا چہرہ دنیا کودکھایا۔ پریس کانفرنس میں شیاؤ فینگ نے بتایا کہ وہ خود کو وجد کی حالت میں محسوس کر رہی ہیں۔ اُنہوں نے بتایا کہ جلد ہی وہ اپنی تعلیم دوبارہ شروع کر کے ڈاکٹر بنیں گی۔

Share

Written by Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مرنے کے 16 سال بعد بھی شوہر اور بیوی کا ساتھ

150 سے زائد بچوں کا باپ اس کرسمس پر اتنا خوش کیوں ہے جانیں