تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیاں کس تاریخ سے ہوں گی؟ بالآخر اعلان ہوگیا
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سیںٹر(این سی او سی ) نے اعلان کیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں سردیوں کی
چھٹیاں3 جنوری 2022 سے ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سیںٹر کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود،معاون خصوصی فیصل
سلطان نے شرکت کی۔این سی اوسی اجلاس فیصلہ کیا گیا کہ تمام تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیاں3جنوری 2022 سے ہوں گی، فیصلہ تعلیمی اداروں میں زیادہ سے زیادہ ویکسی نیشن کے
لیے کیا گیا۔این سی اوسی کا کہنا تھا کہ زیادہ ویکسی نیشن تعلیمی ادارے کھلے رہنے پر ہی ہوسکتی ہے کیونکہ لاکھوں طلبانےتاحال ویکسی نیشن نہیں کرائی ہے۔این سی اوسی نے کہا کہ والدین سےگزارش ہے اپنے بچوں کی فوری ویکسی نیشن کرائیں ، تمام صوبے
اس بارےمیں اپنے طور پر نوٖٹیفکیشن جاری کریں گے۔اجلاس میں کہا گیا کہ شدید موسم اور اسموگ سے متاثرہ علاقوں کے تعلیمی اداروں پرفیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے 23 دسمبر سے جنوری کے پہلے ہفتے تک اسکول بند کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس شاہد کریم نے حکم دیا کہ 23 دسمبر سے 4 جنوری تک اسکول بند رکھے جائیں۔لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ پنجاب حکومت کے وکیل نے عدالت میں موقف اپنایا کہ پنجاب بھر کے سکولوں کو 23 دسمبر سے بند کر دیا جائے گا، جلد نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔جس پر عدالت نے کہا کہ اس سے سموگ میں مزید بہتری ہوگی۔ جسٹس شاہد کریم نے درخواستوں پر سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔یہاں پر یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ عدالت میں صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ڈائریکٹر نے سردیوں میں باربی کیو پر پابندی کی تجویز پیش کردی اور عدالت کو بتایا کہ بار بی کیو کی وجہ سے دھواں بڑھتا اور اسموگ میں اضافہ ہوتا ہے۔ عدالت نے کہا کہ معاملے کا بعد میں جائزہ لیا جائے گا۔ لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس شاہد کریم نے مقامی وکلاء کی درخواستوں پر سماعت کی، عدالت نے پیمرا سے آگاہی مہم کا نوٹیفکیشن طلب کرتےہوئےجرمانے ادا نہ کرنے والے بھٹے بند کرنے کا حکم بھی عدالت نے کمرشل عمارتوں کی تیزی سے تعمیر کی نشاندہی پر اس کا ازسرِنو جائزہ لینے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کیس پرمزید سماعت 17دسمبر تک ملتوی کردی۔