in

تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان ۔۔ آن لائن کلاسز بھی نہیں ہوں گی۔۔ کب سے کب تک سکولز کالجز بند رہیں گے؟ طلبا اور والدین کیلئے بڑی خبر

لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں24 دسمبر سے شروع ہوں گی۔ صوبہ بھر کے سکولز اور کالجز موسم سرما کی چھٹیوں کے باعث 24 دسمبر سے 10 جنوری 2021 تک مکمل طور پر بند رہیں گئے۔ اور کوئی آن لائن تدریسی عمل بھی نہیں ہو گا۔صوبہ بھر کے

تعلیمی اداروں میں مکمل چھٹیاں نہ کرنے والے اداروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائے جائے گی ۔اور ان چھٹیوں کے دوران محکمہ تعلیم کے افسران ان سکولز اور کالجز کے خلاف کاروائی کریں گے۔ جو حکومتی احکامات پر عمل درآمد نہیں کریں گئے۔یاد رہے کہ ملک بھر کے تعلیمی ادارے کرونا کی دوسری لہر کی وجہ سے 26 نومبر سے بند ہیں۔ اور اس دوران آن لائن تدریس کا سلسلہ جاری ہے جو کہ 23 دسمبر تک جاری رہے گا۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ پر ایک بار پھر بھرپور اعتماد کا اظہار کردیا۔چند ہی روز قبل مشیر خزانہ سے وزیر خزانہ مقرر کیے گئے عبدالحفیظ شیخ کو ریونیو کی وزارت کا قلمدان بھی مل گیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزیر خزانہ کو وزیر ریونیو کا قلمدان بھی سپرد کردیا، یوں اب ان کے پاس دو وزارتیں ہوگئی ہیں۔ عبدالحفیظ شیخ کو وزیر خزانہ کے ساتھ وزیر ریونیو بنائے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ گزشتہ دونوں وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ میں بڑی تبدیلیاں کی تھیں، انہوں نے شیخ رشید کو داخلہ، عبدالحفیظ شیخ کو خزانہ، اعظم سواتی کو ریلوے اور بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ کو انسداد منشیات کی وزارت سپرد کی تھی۔

Share

Written by Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

خاوند کا اپنی بیوی سے انوکھا کام

اکثر خواتین سرد موسم میں حاملہ کیوں ہوتی ہیں؟ وجہ جان کرآپ حیران ہو جا ئے گئے