in

تعلیمی اداروں کے حوالے سے بہت بڑا فیصلہ، لوگ سن کر خوش ہو جائیں گے

تعلیمی اداروں کے حوالے سے بہت بڑا فیصلہ، لوگ سن کر خوش ہو جائیں گے

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں ستر ہزار عربی ٹیچر بھرتی کرنے کی منظوری دے دی۔یہ اساتذہ قرآن مجید کی لازمی تعلیم کے لیے

بھرتی کیے جا رہے ہیں۔ ان اساتذہ کو بھرتی کرنے کی تجویز سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کابینہ کے سامنے

رکھی گئی تھی۔ سیکرٹری سکول ایجوکیشن غلام فرید کا کہنا ہے کہ محکمہ سکول ایجوکیشن عربی ٹیچرز کی ٹریننگ کرا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ محکمے میں گریڈ ایک سے پانچ تک کئی مزید آسامیاں

بھی پیدا کی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں سکولوں میں قرآن کریم کی لازمی تعلیم کے حوالے سے ایک کیس کی سماعت جاری ہے، جس میں پنجاب حکومت کی طرف سے جمع کرائے گئے جواب میں بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں سات ہزار عربی ٹیچرز کی ٹریننگ کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ سکولوں میں کلاس ایک سے پانچ تک قرآن مجید کی تعلیم لازمی قرار دی گئی ہے۔ پنجاب کابینہ کی طرف سے اس کی منظوری عدالتی حکم پر دی گئی تھی۔

Share

Written by Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

انا للہ وانا الیہ راجعون! پاکستان کے نامور مذہبی اسکالر انتقال کر گئے

نئے سال کے آغاز سے پہلے سرکاری افسر و ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری