in

تعلیمی ادارے کب سے کب تک بند ہونے والے ہیں؟شفقت محمود نے پھر طلباء کو سرپرائز دے دیا

تعلیمی ادارے کب سے کب تک بند ہونے والے ہیں؟

شفقت محمود نے پھر طلباء کو سرپرائز دے دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیرتعلیم نےاپنے ایک بیان میں تعلیمی ادارے ایک بار پھر بند کرنے کا عندیہ دے دیا، شفقت محمود نے اعلان کیا کہ

اگر موسمی حالات خراب ہوئے تو سکولوں میں چھٹیاں کر دیں جائیں گی ۔تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نےوزیر اطلاعات فواد چودھری کے ہمراہ پریس کانفرنس

کرتے ہوئے کہا کہ جب سے ہم نے کورونا وبا پھیلی ہے ہم نے سارے فیصلےبین الصوبائی تعلیمی کانفرنس کے تحت کئے ہیں اور اب بھی مل کر کریں، ہر صوبے کے حالات مختلف ہیں لیکن عمومی طور حالات

مزید خراب نہ ہوں تو تعلیمی ادارے بند نہیں کئے جائیں گے۔اگر موسمی حالات خراب ہوئے تو سکولوں میں چھٹیاں کر دیں جائیں گی ۔وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ہماری یہ خواہش ہے کہ تعلیمی اداروں کا بند نہ کیا جائے،ایک سوال کا جواب پنجابی زبان میں دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے کبھی کسی کو نہیں روکا کہ آپ اپنی زبان میں پڑھائیں یا نہ،ہم نے صوبوں کو یہ کہا کہ نصاب جو کہ وہ سنگل نیشنل کریکولم کا یکساں ہے ۔وہ اپنی صوبائی زبانی میں پڑھاناچاہتے ہیں تو اس میں کوئی دقت نہیں۔وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کا مزید کہنا تھا کہ ہم جو نیا نصاب لائے ہیں وہ کراس ون ٹو فائیو ہے، تاریخ اس میں آگے آئے گی جس میں عالم اسلام اور پاکستان کے ہیروز کا ضرور ذکر ہوگا۔

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایک اور سرکاری چھٹی کا اعلان بڑا فیصلہ کر لیا گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونےوالاہے؟۔۔بارشیں لگاتار کتنے دن جاری رہیں گی؟ ٹھنڈی ٹھار پیشنگوئی کر دی گئی