in

تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے یا نہیں؟ اہم فیصلہ ہوگیا

تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے یا نہیں؟ اہم فیصلہ ہوگیا

کراچی (نیوز ڈیسک) کورونا ٹاسک فورس نے سندھ میں اسکول

کھلے رکھنے کا فیصلہ کر لیا جبکہ عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جو سرکاری افسر ماسک نہیں پہنے گا اسے جرمانہ کیا جائے گا، شادی ہال، مارکیٹس، عوامی مقامات پر لازمی ماسک پہننا ہوگا، مارکیٹس میں ویکسی نیٹڈ افراد کو داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔

کورونا ٹاسک فورس اجلاس میں شادی کی تقریبات میں کھانا باکس میں دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ صوبے میں ویکسی نیشن مہم تیز کرنے کابھی فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ عوام تعاون کریں تو کورونا کی موجودہ لہر بھی کنٹرول ہو جائے گی۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 3 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ 20 ہزار 120 ہوگئی

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایک بار پھر سکول اور کالجز غیرمعینہ مدت تک بند کرنے کا فیصلہ

طلباء کی موج ہوگئی، اسکول اور کالج 15 فروری تک بند کرنے کا فیصلہ