تعلیمی ادارے 28مارچ کو نہیں بلکہ کتنے ماہ بعد کھلیں گے ؟ وزیر
تعلیم شفقت محمود نے اعلان کر دیا ، والدین اور بچوں کے کام کی خبر ۔ اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ملک بھر میں تعلیمی ادارے مزید بند رکھنے کا اشارہ دے دیا ہے ۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ تمام صوبوں کے وزرائے تعلیم اور وفاق کا اہم اجلاس 24مارچ کو ہوگا جس میںیہ طے کیا جائے گا کہ تعلیمی اداروں کو کھولا جائے یا پھر بند رکھا جائے ۔ دوسری جانب سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق حکومت تعلیمی اداروں کو 23مارچ سے اگلے ا یک ماہ تک بند رکھنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔ طلبا ، اساتذہ اور دیگر سٹاف کی صحت ہماری پہلی ترجیح ہے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پندرہ مارچ سے 28مارچ تک ملک بھر کے تعلیمی ا داروں کو بند رکھنے کا حکم دیا گیا تھا ۔