لاہور (ویب ڈیسک)ماسٹر موٹرز اپنی نئی گاڑی 1500 سی سی چینگن ایلسون 11 دسمبر کو کراچی میں لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس گاڑی کی قیمت 20 سے 25 لاکھ روپے ہے۔ماسٹرز موٹرز کا دعوٰی ہے کہ یہ پاکستان میں دستیاب سب سے سستی سیڈان گاڑی ہوگی۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق ماسٹر موٹرز مزید 2 گاڑیاں
لانچ کرنے کی بھی تیاری کررہی ہے جس میں 1500 سی سی سی ڈان ایلسون اور ایک ایس یو وی شامل ہیں۔ماسٹر موٹرزکمپنی ایک چینی کمپنی چینگن کے ساتھ مشترکہ طور پر کام کررہی ہے ۔ماسٹر موٹرز گروپ بسیں، ٹرک اور کاریں بنانے کے ساتھ ساتھ آٹو پارٹس بنانے کے کاروبار سے منسلک ہے۔