in

تیاری کر لیں کیا ہونے والا ہے؟

تیاری کر لیں کیا ہونے والا ہے؟

محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں بننے والے مون سون ہواؤں کے کم دباؤ کے باعث کم شدت مرطوب ہوائیں اگلے 36 سے 48 گھنٹوں کے

دوران ملک کے بالائی علاقوں میں موجود مغربی ہواؤں کے ساتھ ملاپ کریں گی ۔ جس کے نتیجے میں اگلے 48 گھنٹوں کے دورانمالاکنڈ، ہزارہ ، دیر، چترال، دروش، تورخم، پارہ چنار، شمالی

وزیرستان، ایبٹ آباد،سوات، بونیر، کالام، کاغان، ناران، بٹگرام، کوہستان، داسو کے علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارش اور بلند پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ھے ۔ اگلے دو روز کے دوران گلگت بلتستان، سکردو، استور، دیامر، غذر، غانچے سمیت ملک کے انتہائی شمالی

علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ھے ۔ مظفرآباد سمیت آزاد جموں و کشمیر کی تمام وادیوں میں کہیں کہیں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ھے۔جبکہ جنوبی کشمیر کوٹلی، حویلی ، پونچھ، راولاکوٹ، باغ، میرپور،

بھمبر، چھمب سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ھے۔لاہور، شیخوپورہ، نارووال، شکرگڑھ، سیالکوٹ، ہیڈمرالہ، ڈسکہ، پسرور، حافظ آباد، گوجرانولہ، گجرات، کھاریاں، جہلم کے علاقوں میں کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ ایک بارش کے امکانات ہیں۔ مری، اسلام آباد اور گردونواح کے علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کے کچھ امکانات ہیں۔

Share

Written by Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تیل اور گھی کی قیمتوں میں تاریخی کمی کا اعلان 12ربیع الاول کے دن بڑی خوشخبری آ گئی

بہت کر لیے مزے ، چلو استعفیٰ دو! وزیراعظم نے اپنے انتہائی قریبی ساتھی کی قر با نی کا فیصلہ کر لیا