نیویارک (نیوز ڈیسک) امریکہ میں پہلے سے حاملہ خاتون کے ایک بار پھر حاملہ ہو جانے کا ایسا واقعہ سامنے آ گیا ہے کہ سننے والا سر پکڑ کر بیٹھ جائے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ خاتون پہلے جڑواں بچوں کے ساتھ حاملہ ہوئی اور پھر صرف 10دن کے وقفے سے ایک
تیسرے بچے کے ساتھ بھی حاملہ ہو گئی اور اب اس کے پیٹ میں تین بچے پرورش پا رہے ہیں۔ اس خاتون نے یہ دعویٰ ایک ٹک ٹاک ویڈیو میں کیا ہے اور بتایا ہے کہ ڈاکٹر بھی یہ جان کر حیران رہ گئے تھے۔رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایک غیرمعمولی واقعہ ہے اور اس طریقے سے حاملہ ہونے کو ’Superfetation‘ کا نام دیا جاتا ہے۔ ایسی خاتون کے اس طریقے سے یکے بعد دیگر حاملہ ہونے کا امکان ہوتا ہے جس کے جسم میں بیضے مہینے میں دو بار بنتے اور خارج ہوتے ہوں۔ ویڈیو میں خاتون بتاتی ہے کہ عام طور پر جب خواتین حاملہ ہوتی ہیں تو ان کے جسم میں بیضے بننا بند ہو جاتے ہیں لیکن میرے کیس میں ایسا نہیں ہوا۔ دنیا میں 10فیصد خواتین ایسی ہوتی ہیں جن کے جسم میں مہینے میں دوبار بیضے خارج ہوتے ہیں اور ان میں سے محض 3فیصد ایسی ہوتی ہیں جو یکے بعد دیگرے حاملہ ہوتی ہیں۔ جب ڈاکٹروں نے مجھے بتایا کہ میرے جسم میں تین بچے پرورش پا رہے ہیں تو میری خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا۔