in

جتنی بجلی استعمال کریں گے اُتنی ہی رعایت ملے گی۔۔!! صارفین کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان، سب سے بڑا مسئلہ حل ہوگیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے صنعتی صارفین کیلئے بجلی کے رعایتی پیکج کی منظوری دے دی، صنعتی صارفین کو 12 روپے 96 پیسے فی یونٹ پر بجلی دی جائے گی، اضافی بجلی کے استعمال پر رعایت فراہم کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق مشیرخزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس ہوا۔ جس میں ای سی سی

نے بجلی کے صنعتی صارفین کیلئے رعایتی پیکج کی منظوری دے دی ہے ۔ صنعتی صارفین کو اضافی بجلی کے استعمال پر رعایت فراہم کی جائے گی ۔ صنعتی صارفین پر12 روپے 96 پیسے فی یونٹ کا نرخ لاگو ہوگا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ریلیف پیکج کو منظوری کے لیے جلد وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے گا ۔ اجلاس میں صنعتی شعبے کیلئے بجلی ٹیرف میں کمی کا فیصلہ نہیں کیا جاسکا۔صنعتی شعبے کیلئے موسم سرما کے بجلی ٹیرف کیلئے سفارشات آئندہ اجلاس میں پیش کی جائیں گی ۔ ای سی سی کے فیصلوں کی کل منگل کو کابینہ اجلاس میں توثیق کی جائے گی ۔ اجلاس میں مشیر تجارت نے بتایا کہ اکتوبر میں 2 ارب ڈالر سے زائد کی برآمدات میں اضافہ ہوا ۔ جولائی کے بعد 2 ارب ڈالر سے زائد برآمدات ہوئیں ۔ برآمدات کورونا سے پہلے کی سطح پر آنا شروع ہوگئیں۔ پہلی سہ ماہی میں ادویات کی برآمدات 22 فیصد بڑھیں۔ مشیر تجارت نے کہا کہ ماہ میں ادویات کی برآمدات 6 کروڑ 81 لاکھ ڈالر رہیں ۔ اکتوبر میں برآمدات بڑھنے کا رجحان برقرار رہا ، رواں مالی سال کے دوران برآمدات 2 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئیں، کورونا اثرات کے باوجود برآمدی شعبے نے بہتری دکھائی ہے۔

Share

Written by Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متحدہ عرب امارات، فرانسیسی صدر کی حمایت میں سامنے آ گیا

ایک اور لیگی رُکن اسمبلی عثمان بُزدار سے مُلاقات کے لیے جا پہنچے! وزیر اعلیٰ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بڑا اعلان کر دیا