in

جمعہ کا دن پاکستانیوں کیلئے بہت بھاری ۔ ۔ ناقابل یقین خبر

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آج جمعہ مبارک کا برکتوں والا دن ہے تاہم یہ دن پاکستانی قوم کے لئے

ایک بہت ہی افسوس ناک خبر لایا ہے جب 86 پاکستانی جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ جب کہ سینکڑوں پاکستانیوں کی حالت تشویش ناک بتائی

جا رہی ہے تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے 86 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ جس کے بعد اموات کی تعداد 23 ہزار 295 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 24 ہزار 861 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین

اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 537 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 55 ہزار 483، سندھ میں 3 لاکھ 77 ہزار 231، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 43 ہزار 213، بلوچستان میں 30 ہزار 162، گلگت بلتستان میں 8 ہزار 8، اسلام آباد

میں 86 ہزار 945 جبکہ آزاد کشمیر میں 23 ہزار 819 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 59 لاکھ 36 ہزار 674 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 58 ہزار 203 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 38 ہزار 843 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 117 مریضوں کی حالت

تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 86 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 23 ہزار 295 ہوگئی۔ پنجاب میں 11 ہزار 19، سندھ میں 5 ہزار 947، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 444، اسلام آباد میں 799، بلوچستان

میں 327، گلگت بلتستان میں 137 اور آزاد کشمیر میں 622 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کی ڈیلٹا قسم کے بڑھتے کیسز کے باوجود کراچی میں مکمل لاک ڈاؤن کی مخالفت کردی۔ سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ پورے پورے شہر ہفتوں بند کرنا علاج نہیں۔

Share

Written by Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستان کی خوبصورت ترین خاتون سیاستدان کے گھر میں کیا کام ہوتا پکڑا گیا؟ پورا ملک ہکا بکا رہ گیا

چھٹیاں ختم آج کی بڑی خبر تمام سکولز دوبارہ کھلنے کا اعلان حکومت نے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا