in

حال ہی میں شادی کرنیوالی اداکارہ سارہ خان پر غم کے پہاڑ ٹوٹ پڑے

کراچی (نیوز ڈیسک ) رواں سال سترہ جولائی کو اداکارہ سارہ خان اور نامور گلوکار فلک شبیر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے ۔ پاکستان شو بز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان کے والد انتقال کر گئے ۔ معروف فوٹو گرافر عبدالصمد ضیاء نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر سارہ خان کی

شادی کی ایک یاد گار تصو یر شیئر کی ہے۔ مذکورہ تصویر میں شوبز اداکارہ سارہ خان اور ان کے شوہر فلک شبیر اداکارہ سارہ خان کے والد کو بوسہ دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ عبدالصمد ضیاء نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہو ئے بتایا کہ ’سارہ خان کے والد گزشتہ رات انتقال کر گئے۔‘ اُنہوں نے سارہ خان کے والد کی مغفرت کے لیے بھی دُعا کی۔ فوٹو گرافر نے لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ سارہ خان سمیت اُن کے اہلخانہ کو اس مشکل گھڑی میں صبر و جمیل عطا کرے آمین ۔‘ واضح رہے کہ رواں سال 17 جولائی کو اداکارہ سارہ خان اور نامور گلوکار فلک شبیر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شوبز انڈسٹری کی اس جوڑی کو 2020ء کی بہترین جوڑی قرار دیا گیا تھا۔         View this post on Instagram                       A post shared by Abdul Samad Zia Weddings (@abdulsamadzia)

Share

Written by Admin

Sahil Aqeel is a passionate Web Blogger | Digital Marketer | Copywriter.

Sahil loves animals.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

خاندان اور خون کی پہچان

بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ پاکستان میں داخل ہو گیا، محکمہ موسمیات کی خوب بارش اور برفباری کی پیشگوئی